Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شاہین آفریدی کا ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ

شاہین آفریدی کا ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ

ویسٹ انڈیز کے خؒاف پہلے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں 

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

ویسٹ انڈیز کے خلاف برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز تک محدود کردیا۔

 میزبان ٹیم کی جانب سے ایون لیوس، کپتان شائی ہوپ اور روسٹن چیس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

شاہین آفریدی نے اس میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے صرف 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں حاصل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بالر بن گئے، اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 65 میچز میں 128 وکٹیں لی تھیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ حسن نواز نے ناقابلِ شکست 63 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور فیصلہ کن چوکا شامل تھا، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53 رنز بنائے۔

پہلے وظ ڈے جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More