Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شاہد خان آفریدی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا

شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے

اسلام آباد : (نیوز پلس ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے جس میں وہ گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت پاکستان سپر لیگ کی فر نچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے پاس ہے

کولمبو، کینڈی، گالے، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے منسوب 5 ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی اس میں 23 مقابلے ہوں گے جو14 نومبر سے6دسمبر تک جاری رہیں گے۔ قبل ازیں یہ ٹونامنٹ اگست میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث تاریخ تبدیل کرنی پڑی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More