شان مسعود نے جنوبی افریقہ میں 27 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 27 سال بعد ریکارڈ توڑ دیا۔
شان مسعود نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی فالو آن اننگ میں 145 رنز کی باری کھیلتے ہوئے جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کاریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
قبل ازیں سابق آل راؤنڈر اظہرمحمود نے 1998 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں 136 رنز بنائے تھے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسوعد جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ۔