Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شارجہ:سہ ملکی سیریز میں شائقین کیلئے نیا پروٹوکول جاری

شارجہ : سہ ملکی سیریز میں شائقین کیلئے نیا پروٹوکول جاری

 شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کریں، مخالف ٹیم کے خلاف نعرے یا اشارے نہ کریں، حکام

شارجہ:  شارجہ میں جاری سہ ملکی سیریز میں یو اے ای حکام نے شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا۔حکام کے مطابق شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کریں، مخالف ٹیم کے خلاف نعرے یا اشارے نہ کریں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے ہدایت کی کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے سے گریز کریں، مخالف ٹیم کے شائقین کے قریب جا کر نعرے یا نامناسب اشارے کرنے سے بھی پرہیز کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بے نظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More