Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی پیک ملکی تعمیر و ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

سی پیک میں دوسرے ممالک بھی سرمایہ کاری کریں

اسلام آباد(نیوز پلس)مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ سی پیک ملکی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ باقی دنیا کے حصہ لینے سے ہی کامیاب ہوگا، اس منصوبے سے انفراسٹرکچر اور توانائی شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی، ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار کیا گیا ہے، سی پیک میں دوسرے ممالک بھی سرمایہ کاری کریں۔
قبل ازیں اسلام آباد میں پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت کو اقتدار ملا تو معاشی صورتحال انتہائی خراب تھی، گزشتہ سولہ ماہ حکومت کو معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے میں لگے، معاشی صورتحال کو سنبھالے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے تاہم اب معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی اور سرمایہ کاری میں دوسو فیصد اضافہ ہوا تاہم پاکستانی معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔
مشیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف سے مطمئن ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے اکنامک گروتھ میں بہتری آئے گی، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے نوکریاں پیدا ہوں گی۔اداروں کی نجکاری پر بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا، درآمدات میں کمی کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جب کہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف1200 ارب روپے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More