Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیہون شریف میں کچی آبادی اسٹیشن محلا کے رہائشیوں کا اسسٹنٹ کمشنر سیہون اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کااعلیٰ حکام سے نوٹیس لے کر صفائی اور نکاسی آب کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

سیہون شریف
رپورٹر۔۔ شکیل احمد
سیہون شریف(نیوز پلس) سیہون شریف میں کچی آبادی اسٹیشن محلا کے رہائشیوں کا اسسٹنٹ کمشنر سیہون اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، دھرنا، شدید نعریبازی، ہماری گلیوں میں سیلاب اور گٹر کا گندہ پانی موجود ہے، انتظامیہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، پانی و بجلی کی بھی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، مظاہرین کااعلیٰ حکام سے نوٹیس لے کر صفائی اور نکاسی آب کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں کچی آبادی اسٹیشن محلا کے رہائشیوں کا بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور سیلاب کا پانی نکاسی آب نہ کروانے پر اسسٹنٹ کشمنر سیہون شریف اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی، مظاہرین نے عمران علی شیخ، خمیسو بڑدی، فقیر محمد چنہ، محمد اسماعیل بڑدی، محمد مٹھل، سلیم چنہ، شعبان ہالیپوٹو، عدنان شیخ اور دیگر کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنادیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیہون شریف میں اسٹیشن محلا کے قریب کچی آبادی کے درجنوں علاقوں میں کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی دشواری کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے، ادھر حالیہ بارشوں کے بعد ان کے گھروں میں گٹر اور سیلاب کا پانی تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کو ایک ماہ سے زیادہ وقت گذر گیا ہے لیکن انتظامیہ میں سے سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے کوئی نہیں پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب اور سیوریج کے گندے پانی کے باعث مچھروں کے آزار بڑھ جانے سے رہائشی مختلف امراض کاشکار ہوگئے ہیں، مظاہرین نے بتایا کہ وہ سالوں سے اس کچی آبادی کے رہائشی ہیں لیکن انتظامیہ ان کو کوئی سہولت فراہم نہیں کر رہی ہے، جبکہ پانی و بجلی سمیت سڑکوں کی بری حالت ہے، جس کے باعث خواتین و بچے مجبور ہوکر تنگ گلیوں سے کراس کرتے ہیں۔ مظاہرین نے ڈیویزنل کمشنرحیدرآباد، ڈپٹی کمشنر جامشورو سمیت متعلقہ حکام سے سیلابی پانی کے نکاسی آب سمیت سیوریج کا نظام فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More