Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کاروائیوں میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کاروائیوں میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوراج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ شدید جھڑپ کے دوران پاک فوج کے دو جوان بھی وطن پر قربان ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ضلع کرک آپریشن کیا گیا جس کے دوران دوران 8 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا۔

خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کرک میں فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران 8 خوارج دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران چار خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے دو جوانوں لانس نائیک عثمان محمد اور سپاہی عمران خان 26 سال نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید لانس نائیک عثمان خیبرپختونخوا کے ضلع چار سدہ جبکہ سپاہی عمران خان ضلع کرم کے رہائشی تھے۔

جنوبی وزیرستان کے عام علاقے گومل زام میں کارروائی کے دوران تین خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج  کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے عزم پر قائم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے حوصلوں کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More