Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید

کاروائی بھارتی پراکسی ‘ فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی

راولپنڈی:  ڈی آئی خان میں پاک فوج کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج مارے گئے جبکہ میجر سبطین حیدر نے جام شام شہادت کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اکتوبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔

یہ کارروائی بھارتی پراکسی ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر کارروائی سے بھارتی حمایت یافتہ 7 خارجی ہلاک ہو گئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع کوئٹہ کے رہائشی 30 سالہ میجر سبطین حیدر، جوآپریشن کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے بلند رتبے پر فائز ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ شہید میجر سبطین حیدر کا تعلق ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے تھا۔

مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج فتنہ الخوارج کے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہے اور بہادرسپوتوں کی قربانیاں ہمارے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More