Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی، 4 خوارج ہلاک ، ایک جوان وچن پر قربان

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی، 4 خوارج ہلاک ، ایک جوان وچن پر قربان

راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز ڈیرہ اسماعیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ فائرنھ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 4 خوارج واصل جہنم ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک وطن  ایک بہادر اور نڈر سپوت سپاہی باسط صدیق نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزید بتایا گیا کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More