سہیل محمود پاکستان کے پہلے ڈی -8 سیکرٹری جنرل مقرر، وزارت خارجہ میں اعزازی تقریب
اسلام آباد :(نمائندہ خصوصی) وزارت خارجہ میں ایک خصوصی تقریب میں ڈی-8 ممالک کے رہائشی سفیروں اور سفارتی عملے کو مدعو کیا گیا، جس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے تقریب کی صدارت کی۔


اس موقع پر سفیر سہیل محمود کا تعارف کرایا گیا، جنہیں پاکستان کے پہلے D-8 سیکرٹری جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے سفیر سہیل محمود کی تین دہائیوں پر محیط شاندار خدمات کو سراہا اور نئے عہدے پر انہیں کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
