Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

آرمی چیف کی توسیع کے خلاف درخواست کو از خود نوٹس میں تبدیل کردیا

اسلام آباد(نیوز پلس)سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں کل عدالت عظمیٰ میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کی عدم پیروی کے باوجود آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت معاملے کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے کارروائی جاری رکھی اور آرمی چیف کی توسیع کے خلاف درخواست کو از خود نوٹس میں تبدیل کردیا۔دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ صرف صدر پاکستان ہی آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں جس پراٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کی منظوری کے بعد کی گئی جبکہ کابینہ سے سمری کی منظوری بھی لی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More