Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم ایک اہم قدم ہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم

سول پروسیجر کوڈ میں ' ٹو ٹیئر سسٹم' انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ہو گا۔صوبائی وزیر قانون کے پی کے سلطان محمد خان

اسلام آباد (نیوز پلس)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ہمارا عظم ہے کے مقدمات میں کم سے کم وقت اور وسائل کا استعمال ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخواہ سلطان محمد خان سے ملاقات کے دوران کیں۔ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ بھی شریک تھے۔ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں سول پروسیجر کوڈ پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادل خیال کیا گیا۔بیرسٹر فروغ نسیم گفتگو میں کہا کہ سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم اس حوالے سے ایک اہم قدم ہے اس موقع پر سلطان محمود نے کہا کہ سول پروسیجر کوڈ میں ‘ ٹو ٹیئر سسٹم’ انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More