Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سماجی رہنما سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو کو کشمیر کے لیے احتجاج کی کال پر ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا

سندیپ پانڈے نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی

نئی دہلی(نیوز پلس/ مانٹیرنگ ڈیسک) معروف بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو کو کشمیر کے لیے احتجاج کی کال پر ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔سماجی رہنما سندیپ پانڈے نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کو اپنا حصہ نہیں مانتے جو حقیقت ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا خود بھارت کیلیے ٹھیک نہیں ہے،سندیپ پانڈے نے احتجاج ہزار گنجی میں نصب گاندھی کے مجسمے کے سامنے کرنا تھا تاہم مودی سرکار نے انہیں اور اہلیہ کو نظر بند کر دیا، ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More