Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سردار احمد عباس دلہہ یو بی ایل مین برانچ چکوال کے برانچ مینیجر تعینات

سردار احمد عباس چکوال گروپ آف نیوز پیپرز اور چکوال کے معاصر روزناموں میں کالم نگار بھی رہ چکے ہیں

علی عباس سے
چکوال(نیوز پلس) نوجوان بینکار سردار احمد عباس دلہہ کو یو بی ایل مین برانچ چکوال کا برانچ مینیجر تعینات کر دیا گیا۔ یو بی ایل لاری اڈہ برانچ سے اپنی عملی ذندگی کا آغاز کرنے والے سرداران دلہہ کے چشم و چراغ سردار احمد عباس نے انتہائی قلیل مدت میں کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے اس عہدے پر ترقی پا کر سب کو حیران کر دیا۔ انتہائی ملنسار برانچ مینیجر کی تعیناتی پر عوامی، سماجی و کاروباری حلقوں نے یو بی ایل کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے سردار احمد عباس کو مبارک باد پیش کی۔ واضح رہے کہ سردار احمد عباس چکوال گروپ آف نیوز پیپرز اور چکوال کے معاصر روزناموں میں کالم نگار بھی رہ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More