Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سبزسڑک منصوبہ عالمی موسمیاتی مقاصد سے ہم آہنگ ہے، رومینہ خورشید

سبزسڑک منصوبہ عالمی موسمیاتی مقاصد سے ہم آہنگ ہے،  رومینہ خورشید

عوامی اورنجی شعبے کو پائیدار مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سبز سڑک منصوبے کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی:  وزیراعظم کی کوآرڈنیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ شہروں کومعاشی اورماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں سبز سڑک منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ سبزسڑک منصوبہ عالمی موسمیاتی مقاصد سے ہم آہنگ ہے، عوامی اورنجی شعبے کو پائیدار مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کومعاشی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے،ماحول کی حفاظت کرناسب پرلازمی ہے، یہ منصوبہ شہری ماحولیاتی مسائل کا جدید حل پیش کرتا ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ سبزسڑک منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی عزم کی علامت ہے، کاروباری برادری کا سبز معیشت کیلئے کردار اہم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More