Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سامراجی نظام کا خاتمہ عمران خان کی فتح ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر پاکستانی اپنے پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرائے گا۔معان خصوصی

سیالکوٹ ( نیوز پلس)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرائے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ یوم آزادی ‘یوم یکجہتی کشمیر’ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 15 اگست کو یوم سیاہ منائیں گے، ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور اپنی فیکٹریوں پر سیاہ پرچم لہرائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ کشمیریوں کے دفاع کی پہلی لکیر ہے، سیالکوٹ کے باسی ہمیشہ ہر اول دستہ بن کر سامنے آیا ہے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو رواں صدی کا ’ہٹلر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے اقدام سے ہٹلر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان، سلامتی کونسل میں کشمیریوں کا مقدمہ لے کر جارہا ہے کیونکہ جن کے ساتھ دہشت گردی ہو رہی ہے، انہیں ہی دہشت گرد بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت نے پورے کشمیر کو جیل بنادیا ہے، وہاں ہر گھر میں موجود ہر کشمیری پاکستان کی طرف حسرت سے دیکھ رہا ہے کہ یہ کس طرح میرے ذریعے اٹھ کھڑا ہوگا‘۔معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر پاکستانی اپنے پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرائے گا، کیونکہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔پاکستان سے جتنے بھی لوگ بیرون ملک جاتے ہیں وہ پاکستان کے سفیر ہیں جو دنیا کو یہ باور کروائیں کہ کشمیر اس وقت لینڈ لاک کی صورتحال کا شکار ہے، اسے جیل بنادیا گیا ہے اور اس سے تمام رابط ختم کردیے گئے ہیں۔انہوں نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے، پاکستان کا بیانیہ تسلیم کرنے پر میں چینی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔‘ان کا کہنا تھا کہ اللہ کو ماننے والا کبھی بھی کشمیر سے علیحدہ نہیں رہ سکتا، اگر کشمیر سے خون رِس رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے وجود سے خون رِس رہا ہے۔’سامراجی نظام کا خاتمہ عمران خان کی فتح ہے’ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک سے سامراجی نظام کو ختم کرنا ہی عمران خان کی فتح ہے اور اس نظام کے بیانیے کو بھی شکست دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نظریات اور ایمان کی طاقت سے پاکستان کو بدلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حق کے راستے پر چلنے والوں کو اللہ جرات اور طاقت دیتا ہے، بزدل انسان کے دل میں چور ہوتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعطم معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعظم نے کفایت شعاری سے قوم کے کروڑوں روپے بچائے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان کے صادق و امین ہونے کا سرٹیفکیٹ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ جاری کر چکی ہے، عمران خان ہی پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More