Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

29 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (نیوز پلس) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما ء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی، انہیں 29 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے۔شاہد خاقان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع دوران سماعت نیب نے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں، یہ دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھتے ہیں اس کا جواب دے دیتا ہوں۔جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ 14 روز میں تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More