Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

سائنو ویک چین سے خریدی گئیں ہیں

اسلام آباد (نیوزپلس) سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں ،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کے مطابق سائنو ویک کی خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد لائی گئیں ہیں۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ سے این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری کر رہا ہے اور سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہے۔این ڈی ایم اے این سی او سی کے زیر اہتمام ویکسین کی خریداری کر رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین ملک بھر کے ویکسی نیشن مراکز میں پہنچائی جائیں گی، ویکسین کو ویکسی نیشن مراکز تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا چکے ہیں، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسی نیشن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More