Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سائلین اور ججوں کے مسائل کے سلسلے میں کمیٹی اور سب کمیٹی ٹائم لائنز پر کام کرے گی۔بیرسٹر فروغ نسیم

سائلین او ججوں کو عدالت میں سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آ باد (نیوز پلس)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی سائلین اور ججوں کے مسائل کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کی عدالتوں میں سائلین اور ججوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے واضح اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سائلین او ججوں کو عدالت میں سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کمیٹی اور سب کمیٹی ٹائم لائنز پر کام کرے گی تاکے کام وقت پر مکمل کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More