Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔مشیر ِ خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

پہلے 5 ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا

اسلام آ باد (نیوز پلس)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال جولائی تا نومبر کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 73 فیصد کم ہوا۔ ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ گزشتہ مالی سال سے تقابل کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔مشیر خزانہ کا کہنا تھاکہ نومبر 2019ء کے دوران کرنٹ اکاوٗنٹ خسارے میں 72.6 فیصد جبکہ جولائی تا نومبر 73 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نئے کہا کہ فارن ایکسچینج سویپ میں 3 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فارن ایکسچینج میں 4اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی دستیابی سے ایکسٹرنل اکاوٗنٹ کے استحکام میں مدد ملی ہے۔ڈاکٹر عبد الحفیظ کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More