Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دونوں ممالک کا تنازعہ خطرناک تھا، پاک بھارت کے درمیان جوہری جنگ روکوائی، امرکی صدر

دونوں ممالک کا تنازعہ خطرناک تھا، پاک بھارت کے درمیان جوہری جنگ روکوائی، امرکی صدر

پاک بھارت کوتجارت بند کرنی کی دھمکی دی تو جنگ بندی پر رضا مند ہوئے، صدر ٹرمپ

امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ ہو سکتی تھی امریکا نے رکوائی ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وئٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کو کبھی اس طرح استعمال نہیں کیا گیا جیسے میں نے کیا، کہا اگر دونوں ممالک جنگ روک دیں تو بہت تجارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے رہنما غیر متزلزل ہیں، سیز فائر میں امریکا نے بہت مدد کی۔ پاکستان اور بھارت کی تجارت میں مدد کےلیے بھی تیار ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جوہری تنازع رکوایا یہ بہت بری جوہری جنگ ہوسکتی تھی، اس میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں، مجھے بہت فخر ہے کہ ہم نے جوہری تنازع رُکوایا۔

 امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاک بھارت بات چیت کیلئے دونوں ملکوں پر دباؤ ڈالا ہے، پاکستان اور بھارت کو کہا لڑائی روک دیں،جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے میںبہت کوشش کی،وینس اور روبیو نے دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے کئے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جوہری جنگ کو روکوادیا ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک تنازع تھا، اگر آپ نے لڑائی نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، امریکا نے سیزفائر میں بہت مدد کی،پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی رک گئی ،یہ بہت اہم تھی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ  جلد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کریں گے، امریکا تجارت کے حوالے سے ہندوستان اور پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے، ہندوستان اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More