Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دنیا کو محفوظ مستقبل کے لیے صحت عامہ سے متعلق سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت

ہمیں مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا ۔ ڈاکٹر ٹیڈ روس

جینیوا (نیوزپلس) عالمی ادارہ صحت کے سر براہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کہتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کورونا وبا سے سبق سیکھیں، ہمیں مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا ۔

ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا کہ ہم ایک وبا پر ہی سارا پیسہ لگادیتے ہیں، جب وہ ختم ہوجاتی ہے تو بھول جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا کو محفوظ مستقبل کے لیے صحت عامہ سے متعلق سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More