Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6 جہاز گرائے، وزیراعظم

دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6 جہاز گرائے، وزیراعظم

آپریشم بنیان مرصوص میں فتح کی خوشی میں یوم تشکر تقیب سے خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ندشمن کو حملے کا بھرپور جواب دیا ، جو دشمن خود کو تھانیدار سنجھتا تھا ہم نے ان کے 6 جہاز گرائے۔ دشمن کے رافیل، مگ اور ڈرون گرائے۔

آپریشن بُنیان مرصوص میں کامیابی پر آج اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر ’’یوم تشکر‘‘ کی خصوصی تقریب ہوئی جس کا مقصد پاکستان کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے، تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، وفاقی کابینہ کے ارکان، غیرملکی سفارت کار، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور دیگر وزرا بھی شریک تھے۔

اس موقع پر فضاؤں میں جنگی جہازوں نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ، معروف گلوکاروں کی جانب سے منلی نغمے پیش کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن کے لیے جانیں دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارتی حملے میں مائیں بہنیں اور جوان شہید ہوئے، ہم نے بھارت کے پانچ جہاز گرائے مگر کل کامرہ ایئربیس پر ایئر چیف نے مجھے بتایا کہ پانچ نہیں چھ جہاز گرائے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے ان کے رافیل، اور ڈرونز بھی گرائے اس کے باوجود دشمن دھمکیاں دیتا رہا، آرمی چیف نے مجھے نو مئی کی رات فون پر کہا کہ بھارت نے ہمارے ایئرپورٹ پر میزائل لانچ کیے ہیں، وزیراعظم ہمیں اجازت دیں کہ ہم دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کریں کہ وہ عمر بھر یاد رکھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ رات ڈھائی بجے مجھے آرمی چیف نے بتایا کہ دشمن نے میزائل فائر کیے ہیں،  آرمی چیف نے کہا کہ اب ہمیں اجازت دیں کہ ہم دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کریں کہ وہ ساری عمر یاد رکھے، کچھ گھنٹوں بعد آرمی چیف نے مجھے بتایا کہ سیز فائر کی درخواست آ رہی ہے،

 آرمی چیف سے کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں کامیاب کیا ہے، اگر وہ سیز فائر کا کہہ رہا ہے تو ہمیں قبول کرنی چاہیے، اللّٰہ تعالیٰ نے چند گھنٹوں میں ہمیں سرخرو کیا، آج وقت آ گیا ہے کہ ہم اس سفر کا آغاز کر دیں جس کے لیے پاکستان بنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہم نے پٹھان کوٹ، ادھم پور اور کہاں کہاں حملے کیے کہ دشمن کو سرچھپانے کی جگہ نہیں ملی، جوابی حملے کے بعد جنرل عاصم منیر کا دوسرا فون آیا کہ ہم نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے اور وہاں سے سیز فائر کی پیشکش آئی ہے تو میں نے کہا کہ ہم نے دشمن کو جواب دے دیا ہے اب سیز فائر کی پیشکش قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج یوم تشکر ہے یہ موقع صدیوں بعد ملتا ہے، پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، دس مئی کو کروڑوں پاکستانیوں نے فوج کی فتح کے لیے دعائیں کیں، ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں، وہ دشمن جو خود کو ایشیا کا تھانے دار سمجھتا تھا اس کے چھ طیارے گرائے جن میں رافیل سمیت مگ طیارے بھی شامل تھے جبکہ بہت سارے ڈرونز بھی گرائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشیدہ صورتحال میں یکجہتی کے اظہار پر دوست ممالک کے شکرگزار ہیں، کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اہم کردار کا معترف ہوں، امن کے لیے امریکی صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تین جنگیں لڑیں جس سے کچھ حاصل نہیں ہوا، ہمیں پرامن ہمسائے کی طرح بیٹھ کر مذاکرات کرنا ہوں گے، اگر ہم مستقل امن چاہتے ہیں تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا بہت بڑا شکار ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 90 ہزار جانیں گنوائی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں 150ارب ڈالر کانقصان اٹھانا پڑا، سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت پرا پنی اور قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں پُرامن ہمسایوں کی طرح مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے، خطے کی خوشحال کے لیے ہمیں مسائل کو حل کرنا ہوگا، میں دوست ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More