Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دبئی کی شہزادی نے ‘طلاق پرفیوم’ متعارف کرادیا

دبئی کی شہزادی نے ‘طلاق پرفیوم’  متعارف کرادیا

رواں برس جولائی میں شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو طلاق دی تھی

دبئی:  متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر سے طلاق کے بعد Divorce نام سے ہی پرفیوم لانچ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادی مہرہ نے انسٹاگرام پر اپنے پرفیوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی، ان کے پرفیوم کی سیاہ بوتل پر نام divorce درج ہے۔

پرفیوم لانچ سے قبل شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے برانڈ، مہرا ایم 1  پرفیوم کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپریل میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔اس کے بعد رواں برس جولائی میں ہی شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو طلاق دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More