Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ :پاکستانی جائیدادوں کے مالکان کے متعلق فوری معلومات فراہم کرے گی۔چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی

پاکستانی اور دبئی حکام کے درمیان 9 اور 10 اکتوبر کو مذاکرات ہوئے جو نتیجہ خیز اور بارآور رہے

کراچی(نیوز پلس) فیڈرل بورڈ آ ف رونیو(ایف بی آر) اور دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مذاکرات کے بعد دبئی حکام نے ایف بی آر کو پراپرٹیز کے پاکستانی مالکان کی تفصیلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور دبئی حکام کے درمیان 9 اور 10 اکتوبر کو مذاکرات ہوئے جو نتیجہ خیز اور بارآور رہے، انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد دبئی میں پراپرٹیز کے پاکستانی مالکان کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا۔ سیدشبر زیدی نے مزید کہا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام دبئی میں موجود جائیدادوں کے پاکستانی مالکان کی تفصیلات فوری دیں گے۔ علاوہ ازیں اقامے کے غلط استعمال کو بھی روکنے سے متعلق پاکستانی اور دبئی حکام مشترکہ کارروائی کی جانب پیش رفت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More