Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد شہید

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد شہید

اعلیٰ حکام کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر میں 5 افراد شہید ہو گئے ہیں

 

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش ہو گیا، 5 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

 شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 3 افراد  ہیلی کاپٹر میں سوار تھے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر  سالار زئی میں امدادی سامان لے گیا تھا کہ اس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسم کےسبب مہمند کی فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا، ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہیں م کی پی حکومت کا دورسا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کاروائیوں میں ؐصروف ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں، کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا رابطہ باجوڑ جاتے ہوئے تحصیل ماموند کے علاقے میں منقطع ہوگیا تھا۔

صوبائی چیف سیکرٹری نے مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لئے جا رہا تھا اور ضلع مہمند کاپٹر کی تلاش جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More