Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت کی پیدا کردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے۔ شہباز شریف

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو انسانی حقوق کی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سنایا ہے

لاہور (نیوز پلس) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو انسانی حقوق کی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سنایا ہے،پوری قوم کا دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے شکر گزار ہیں جنہوں نے نواز شریف کے لئے دعائیں کی تھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ عدالت عالیہ نے اربوں روپے کے اینڈمنٹی بانڈ کی حکومتی شرط کو نامنظور کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفور بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں ہیں اور لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو انسانی حقوق کی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سنایا ہے،پوری قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے نواز شریف کے لیے دعائیں کی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا علاج اور بیماری کی تشخیص، جو فوری ہونا چاہیے تھی، اس میں حکومت کی پیدا کردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے۔
شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کے سفر کو مبارک کرے اور میاں نواز شریف صحت یاب ہوکر وطن واپس آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More