Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کئے گئے عہد کی پاسداری کی جانب ایک عملی قدم ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت اور ان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کئے گئے عہد کی پاسداری کی جانب ایک عملی قدم ہے، لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد کی مظہر ہے۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے،وزیر اعظم عمران خان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More