Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کے تقرر کیلئے وفاق کو باضابطہ طور پر تین نام بھیج دئیے

بھیجئے گئے ناموں میں غلام قادرتھیبو،کامران فضل اور مشتاق مہر کے نام

کراچی(نیوز پلس) حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کے تقرر کیلئے وفاق کو باضابطہ طور پر تین نام بھیج دئیے ہیں۔بھیجئے گئے ناموں میں غلام قادرتھیبو،کامران فضل اور مشتاق مہر کے نام سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو ارسال کردئیے گئے۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت کو وفاق کی طرف سے کوئی نام نہیں بھیجے گئے، سیکریٹری سروسز کی طرف سے گزشتہ روز سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کونام بھیجے گئے،ہم نے وزیراعظم سے رابطے کے بعد تین نام بھیجے ہیں، امید ہے کہ ان پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاق نے سندھ حکومت کے نام مسترد نہیں کئے،وفاق سے استدعا ہے کہ پنجاب اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے بھیجے گئے ناموں میں سے آئی جی پولیس کا تقرر کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More