Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں ہم سے تاوان لینا چاہتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

سلیکٹڈ وزیراعظم ڈیڑھ سال سے بھاشن دے رہے ہیں، عمران خان این آر او دے سکتے ہیں اور نہ لے سکتے ہیں

لاہور(نیوز پلس)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں ہم سے تاوان لینا چاہتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ پوری قوم کے سامنے ہے، وزیراعظم اور ان کی سیاسی ٹیم کا کھیل قابل مذمت ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم ڈیڑھ سال سے بھاشن دے رہے ہیں، عمران خان این آر او دے سکتے ہیں اور نہ لے سکتے ہیں،پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، حکومت نے بدترین ڈرامہ بازی کی ہے، پاکستان کے عوام بہت رنجیدہ ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کو سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، کیا حکومت کے گھٹیا پن کی کوئی اور مثال ہوسکتی ہے؟۔ عمران خان انسانی مسئلے کو سیاسی بنا رہے ہیں، نواز شریف کو بیٹی کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا، کیا اس وقت نواز شریف نے انڈیمنٹی بانڈ دیا تھا؟۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 3 بار وزیراعظم رہنے والے شخص سے انڈیمنٹی بانڈ مانگا جا رہا ہے، انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں قوم کو ایک اور دھوکا دینا چاہتے ہیں، حکومت میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے قرضہ معاف کرایا۔ 2 ہزار پلیٹ لیٹس پر اندرونی بلیڈنگ نہ ہونا معجزہ ہے، ڈاکٹر نے میاں نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک بھجوانے کی تجویز د ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More