Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

پیپلز پارٹی جمہوری قانون سازی کے عمل میں مثبت طور پر شامل ہونا چاہتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری

اسلام آ باد (نیوز پلس) آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے حکومت نے اپوزیشن سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔اس سلسلے میں حکومتی وفد نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سر براہی میں علی محمد خان اور قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقات کی ہے۔ اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق پارلیمانی قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔پیپلز پارٹی جمہوری قانون سازی کے عمل میں مثبت طور پر شامل ہونا چاہتی ہے، کچھ جماعتیں قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ملاقات کے دوران اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، شیری رحمٰن، رضا ربانی، شازیہ مری اور نوید قمر شامل تھے۔بعدازاں بلاول بھٹو نے سماجی رابطے پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی کہ سرکاری کمیٹی قانون سازی پر تبادلہ خیال کے لیے زرداری ہاؤس پہنچی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری قانون سازی کے عمل میں مثبت طور پر شامل ہونا چاہتی ہے، کچھ جماعتیں قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کہنا تھا کہ جتنی اہم قانون سازی ہے اتنا ہی اہم یہ ہے کہ ہم جمہوری عمل پر عمل پیرا ہوں اور پیپلز پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر یہ مسئلہ اٹھائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More