حنا خواجہ بیات کی مضان میں ڈانس ویڈیو شئیرنگ ، کہیں تعرف کہیں تنقید
معروف سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کو رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کی ویڈیو شیئرنا کرنا مہنگا پڑ گیا ، صارفین نے شدید الفاظ میں مذمت کر دی،
اداکارہ حنا بیات نے 10 مارچ کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں لندن کی سڑک پر بالی وڈ گانے ’لندن ٹھومکدا‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں ایک آرٹسٹ کو لندن کی گلی میں بالی وڈ کا مشہور گانا ’لندن ٹھومکدا‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ اداکارہ سمیت دیگر مردو خواتین کو اس گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حنا بیات نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان لے اور آپ سے اپنی پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کرے’۔
حنا خواجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو دوران رمضان سڑکوں پر رقص کرتے دیکھ بھڑک اٹھے اور شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ حنا خواجہ کی ویڈیو کی تعریف بھی کی جس پر اداکارہ نے انہیں شکریہ ادا کیا جب کہ منفی تبصرہ کرنے والوں کو سخت جواب دیے بغیر اپنا بھرپور دفاع کیا۔
حنا بیات نے اپنی ویڈیو پر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ میں جانتی ہوں ایک آرٹسٹ کے کام کو سراہا جائے تو اسے کتنی خوشی ہوتی ہے، بس صرف اسی لیے میں نے ایسا کیا، خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اور جو یہ بات نہیں سمجھتے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں، اس لیے اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اور ہمیشہ خوش رہیں‘۔