Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے سامنے غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا

حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے سامنے غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش لبنان میں کانہ جنگی پیدا کر ے گی، نعیم قسم کا حکومت کو تنبیہ

بیروت :  حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے لبنان کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گروپ کے تخفیف اسلحہ پر زور دے کر ملک کو اسرائیل کے حوالے کر رہا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار رکھنے کے لیے لڑے گا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے لبنانی حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے سامنے آنے کی کوشش کی ملک میں امن قائم نہیں رہے گا۔

اپنے خطاب میں سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے امریکی حمایت یافتہ منصوبے پر احتجاج فی الحال مؤخر کیا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اب بھی حکومت کے ساتھ بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔

اپنی  تقریر میں نعیم قاسم نے کہا کہ "یہ ہماری قوم ایک ساتھ ہے۔ ہم ایک ساتھ مل کر وقار کے ساتھ رہتے ہیں، اور ہم مل کر اس کی خودمختاری کو قائم کرتے ہیں – ورنہ لبنان کی کوئی زندگی نہیں رہے گی اگر آپ دوسری طرف کھڑے ہو کر ہمارا مقابلہ کرنے اور ہمیں ختم کرنے کی کوشش کریں گے”۔

سربراہ حزب اللہ قاسم نے حکومت پر زور دیا کہ "ملک کو کسی غیر تسلی بخش اسرائیلی جارح یا لامحدود لالچ کے ساتھ امریکی ظالم کے حوالے نہ کیا جائے”۔

 نعیم قاسم نے کہا کہ مستقبل میں یہ احتجاج امریکی سفارت خانے تک پہنچ سکتا ہے، حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش سے ملک کو اسرائیل کے سپرد کر رہی ہے۔

 ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی سے ملاقات کے بعد اپنے ٹی وی خطاب میں نعیم قاسم نے مزید کہا کہ حزب اللّٰہ اپنے ہتھیار اس وقت تک نہیں چھوڑے گی جب تک جارحیت اور قبضہ جاری ہے اور ضرورت پڑنے پر اس منصوبے کے خلاف لڑے گی۔

 نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش لبنان کو خانہ جنگی میں جھونک سکتی ہے، اگر لبنانی حکومت نے سامنے آنےکی کوشش کی تو ملک میں امن نہیں رہےگا۔

 سربراہ حزب اللہ نے بتایا کہ حزب اللّٰہ اور اس کی اتحادی جماعت امل نے غیر مسلح کرنے کے امریکی حمایت یافتہ منصوبے کے خلاف احتجاج فی الحال مؤخر کر دیا ہے لیکن مستقبل میں یہ احتجاج امریکی سفارتخانے تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے پچھلے دو سالوں میں حزب اللہ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جس میں سابق رہنما حسن نصراللہ سمیت اس کے کئی اعلیٰ افسران اور اس کے 5,000 جنگجو شہید کیے جا چکے ہیں اور اس کے ہتھیاروں کا بڑا حصہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا کہ حزب اللہ کے سربارہ نعیم قاسم کے بیانات میں خانہ جنگی کا مضمر خطرہ ہے اور انہیں "ناقابل قبول” قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More