Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حرا مانی کا بولڈ فیشن فوٹو شوٹ، تعریف بھی تنقید بھی

حرا مانی کا بولڈ فیشن فوٹو شوٹ، تعریف بھی تنقید بھی

پاکستانی وراسٹائل اداکارہ، گلوکارہ حرا مانی کی نئے بولڈ فیشن فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اداکارہ حرا نے انسٹاگرام پر پر اپنی نئی مختلف تصاویر شئیر کی ہیں۔

تاہم گلوکارہ و اداکارہ حرا مانی نے نئے فوٹو شوٹ کو شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا۔

حرا مانی کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں مداحوں کی جانب سے چند تعریفی تبصرے کیے جا رہی ہیں وہیں کئی صارفین اداکارہ کے مسلمان ہونے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

حرا مانی نے نت نئے خوبصورت پوز میں بنائی گئی مختلف 4 تصاویر شئیر کی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو شوٹ میں ستاروں سے سجا چمکیلا مغربی لباس کے ساتھ گلابی رنگ کی ہیل پہنی ہوئی ہے۔

معروف اداکارہ مایا علی نے حرا مانی کی ان نئی تساویر کی خوب ٹعریف کی ہے جبکہ  حرا مانی کی مذکورہ تصاویر پرانٹرنیٹ صارفین کہیں تعریف تو کہیں تنقید کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More