Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل

جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل

اللہ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلوائی، یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہے، جنرل سید عاصم منیر

 

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا تھا

 راولپنڈی :(نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا تھا۔ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تقریب کے دوران غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پرپھینکی مٹی کوبھی میزائل بنادیتا ہے، اللہ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا تھا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلوائی، یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہے۔فیلڈ مارشل نے غزوہ احد سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More