Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے،سینیٹر محمد اسحاق ڈار

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے،سینیٹر محمد اسحاق ڈار

تیانجن:نائب وزیر اعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایس سی او خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کا پلیٹ فارم ہےجنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔ پاک بھارت کشیدکی کے دوران عالمی قونین کی پاسداری کی انہوں نے زور دیا کہ مشرق وسطی میں اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے۔

تیانجن میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو سیاسی ، تذویراتی اور معاشی ترقی کے لیے اہم علاقائی فورم کی نظر سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان شنگھائی سپرٹ کے مطابق امن کے حصول کے لیے تصادم نہیں تعاون میں یقین رکھتا ہے ۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ذمہ درانہ کردار ادا کیا جبکہ بھارتی جارحیت نے دو جوہری قوتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا۔جبکہ مشرق وسطی کی بات کر تے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا پاکستان خطے میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کر تاہے۔

محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن ایس سی او خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے ایس سی او کی دستاویزات پر دستخط بھی کیے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ بھارت شکست تسلیم نہیں کرپارہا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر جھوٹا بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیا، اگر پانی روکاگیا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا۔ اسحق ڈار نے کہا کہ عسکری سطح پر جنگ بندی برقرار ہے، مگر بھارت کی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا۔وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ ہوا، واہگہ بارڈر کی بندش، بھارتیوں کے ویزے منسوخ اور فضائی حدود کی بندش جیسے اقدامات اسی حکمت عملی کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بار بھارت کا بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیا، بھارت نے ماضی میں بھی پلوامہ جیسے جھوٹے الزامات لگائے اور اب پہلگام واقعے پر بھی جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی تاہم پاکستان نے عالمی سطح پر موثر سفارت کاری سے بھارتی بیانیے کو مسترد کرایا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے مشکل ترین حالات میں معاشی ٹیک آف کیا، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں واضح کمی آئی اور پاکستان کو جی20میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔

علاوہ ازیں کوالالمپور میں اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے بھی اہم ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور آسیان کے چیئر کے طور پر ملائیشیا کی قیادت کو سراہا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری سطح پر دشمن کے عزائم ناکام بنائے بلکہ سفارتی محاذ پر بھی موثر حکمت عملی سے دنیا کو بھارت کی فاشسٹ پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More