Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جماعت اسلامی نے 22 دسمبر کو کشمیر مارچ کا اعلان کردیا

کشمیر وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات سے نکل چکا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اسلام آباد(نیوز پلس) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے 22 دسمبر کو کشمیر مارچ کا اعلان کردیا،اور کہا کہ کشمیر وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات سے نکل چکا ہے، نیشنل ایکشن پلان کی طرح کشمیر کے لئے بھی جامع پلان کا اعلان کیا جائے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات سے کشمیر شامل نہیں رہا،سیاسی جھگڑوں نے بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی طرح کشمیر کے لئے بھی جامع پلان کا اعلان کیا جائے۔ سراج الحق نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ ایل او سی پر لگی باڑ کو ہٹایا جائے انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم ہر جمعہ کو احتجاج کرنے کا اپنا اعلان بھول گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More