Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جلد نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کا قیام عمل میں لارہے ہیں۔عثمان ڈار

فاونڈیشن ملک بھر کیلئے ہے جس کا ا یجنڈا ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جلد نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کا قیام عمل میں لارہے ہیں یہ فاونڈیشن ملک بھر کیلئے ہے جس کا ا یجنڈا ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔اسلام آ باد میں نوجوانوں کے مسائل سے متعلق منعقدہ سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے دس لاکھ نوجوانوں نے کامیاب جوان کے لیے درخواست جمع کروا دی ہیں اس حوالے سے وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے، ماضی میں صرف نمبر گیم پر بات کی گئی عثمان ڈار نے کہا کہ ہمارے نوجوان کاروبار کرنے سے گھبراتے ہیں انکی کوشش ہوتی ہے ڈگری ملتے ہی سرکاری نوکری ملے،ہم نے ہنر مند جوان پر بھی کام کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ترقی دی جائے اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارا سکلز فور آل پہلا پروگرام ہے جس کے ذزریعے دو ہزارٹیچرز کو ٹریننگ کیلئے باہر بھیجا جائے گااس کے مدرسوں کے بچوں کو بھی تعلیم کی طرف لاکر نوکریاں دلوانا چاہتے ہیں حکومت انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کرا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More