Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جس طرح مشرف کو نکالا تھا اسی طرح عمراں خان کو بھی نکال سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری

عمران خان سے پاکستان نہیں چل رہا یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں

گڑھی خدا بخش (نیوزپلس) پاکستان پیپلر پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت پر شدید تنقید کا نشانے بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے پاکستان نہیں چل رہا، یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ویڈیو خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ‘آج سرخ سلام، پیپلزپارٹی کے شہیدوں، بی بی صاحبہ کا دن ہے لیکن ہمیں بتا گئیں کہ سایست کرتے رہو اورملک کے لیے لڑتے رہو اور ان کی سوچ پر چلتے ہوئے پاکستان کو اکٹھا رکھا، 18 ویں ترمیم دی، پختونخو اور بلوچوں کو ان کا حق دیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں آگے مزید کام کرنا ہے، ان سے پاکستان نہیں چل رہا ہے اور چلے گا بھی نہیں اور یہ پاکستان نہیں چلا سکتے،یہ ملک چلانے والے نہیں کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، ملک چلانے کے لیے گر اور سوچ چاہیے جو ان کے پاس نہیں ہے۔ سابق صدر نے کہنا تھا کہ جس طرح مشرف کو نکالا تھا اسی طرح عمران خان کو بھی نکال سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More