Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جسٹن لینگر نے بیک وقت دو نیشنل ٹیموں کے ایکشن میں ہونے کی مخالفت کر دی

ہم دو ملک نہیں ہیں، ہم ایک ملک ہیں تو ایک وقت میں ایک ٹیم کو ہی کھیلنا چاہیے۔ جسٹن لینگر

کینبرا (نیوزپلس) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے آسٹریلیا کی دو ٹیموں کے ایک وقت میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی مخالفت کی ہے، انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ دو ٹیموں کے ایکشن میں ہونے سے ڈومیسٹک کرکٹ متاثر ہوگی۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے اگلے برس 22 فروری سے 7مارچ تک نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے جبکہ ان تاریخوں میں آسٹریلیا کا فیوچر پلان ٹور(ایف ٹی پی)کے مطابق دورہ ساوتھ افریقہ تجویز کیا گیا ہے۔جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ انہیں علم ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مالی مسائل کے حل کے لیے انٹرنیشنل ٹورز ضروری ہیں لیکن وہ ایک وقت میں دو انٹرنیشنل ٹیموں کے کھیلنے کے کسی طور پر حق میں نہیں ہیں۔لینگر نے کہا کہ ہم دو ملک نہیں ہیں، ہم ایک ملک ہیں تو ایک وقت میں ایک ٹیم کو ہی کھیلنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More