Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کا حلف اٹھالیا

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا ریٹائر ہوگئے تھے

اسلام آباد(نیوز پلس)جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا۔گزشتہ روز اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سردار رضا ریٹائر ہوگئے تھے۔دو رکنی الیکشن کمیشن اب فیصلے نہیں کرسکے گا تاہم سیاسی جماعتوں کے خلاف فنڈنگ کیسز کی تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کام جاری رکھے گی۔دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک بر قرار ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More