Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تھانہ کچہری اور پٹواری کی سوچ نے ہمارے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان

پنجاب پولیس کو خیبر پختونخوا پولیس کی طرز پر دیکھنا چاہتے ہیں

میانوالی (نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تھانہ کچہری اور پٹواری کی سوچ نے ہمارے ملک کو تباہ کر دیا ہے پولیس اچھا کام کرے گی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی میں سٹی پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام پر وہ محکمہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جب پولیس اسٹیشن میں کوئی شہری آتا ہے تو اسے اس طرح کا ماحول ملے گا تو وہ پولیس پر اعتماد کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اچھا کام کرے تو ملکی تقدیر بدل جاتی ہے، 2002 میں جب میں پہلی بار میانوالی سے رکن قومی اسمبلی بنا تو ان پانچ سالوں میں جب میں حلقے میں جاتا تھا تو سب سے بڑا مسئلہ تھانہ کچہری کا تھا اور سب سے زیادہ درخواستیں بھی اسی حوالے سے آتیں تھیں، جھوٹی ایف آئی آرز ہوتی تھیں، اس وقت سیاستدان تھانے کچہریوں کو کنٹرول کرتے تھے، یہ قدم وہ کسی اچھے کام کے لیے نہیں بلکہ اپنے مخالفین کے خلاف تھانے کو استعمال کرنے کے لیے اٹھاتے تھے، اپنی مرضی کے ایس ایچ او تعینات کر کے اپنے مخالفین کو ڈرایا دھمکایا جاتا تھا اسی لیے پولیس پر اعتماد نہیں تھا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن نئی سوچ کی شروعات ہیں، نئے پاکستان کا مطلب نئی سوچ ہے، تھانہ کچہری اور پٹواری کی سوچ نے ہمارے ملک کو تباہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈرن پولیس اسٹیشن میں عوام کا دھکے کھانے اور سفارش کی بجائے میرٹ پر کام ہوگا، یہ ایک نہایت اچھا اقدام ہے اور یہ ماڈل پولیس اسٹیشن پورے پنجاب کے لیے مثال ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب پولیس کو خیبر پختونخوا پولیس کی طرز پر دیکھنا چاہتے ہیں، 2013 میں جب ہم نے خیبر پختونخوا میں حکومت سنبھالی تو اس وقت صوبے کو دہشت گردی کا سامنا تھا، اس وجہ سے پولیس کا مورال بہت گر چکا تھا، ہم نے پولیس کا مورال بحال کیا، میرٹ لے کر آئے، بھرتیوں کے لیے این ٹی ایس متعارف کرایا جس کے بعد عوام کی جانب سے پولیس کے حق میں مظاہرے کیے جاتے تھے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More