Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا اشدضروری ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا اشدضروری ہے،پاکستان چاہتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ ترقی کرے۔اسلام آباد میں ایس ای سی پی کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا۔مشیر خزانہ نے کیپیٹل مارکیٹ کو نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے، ریگولیشن بہتر بنا کر کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو پیغام دیا کہ پاکستان معاشی نظم وضبط قائم کرے گا۔اپنی تقریر میں مشیر خزانہ نے بتایا کہ تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، پاکستان کے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا، اسلامی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں۔عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے، متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،یقین دلاتا ہوں کہ کاروبار کرنے میں ماضی کی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More