Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تمام اتحادی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی ہے۔شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی پاکستان میں عدم موجودگی پر ان کو مشن کو جاری رکھے گی

اسلام آباد (نیوز پلس) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے نیک جذبات اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر حکومتی اتحادی پی ایم ایل (ق) اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے میاں نواز شریف کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ میاں نواز شریف کی صحت پر تمام سیاسی جماعتوں نے انسانیت سے ہمدردی کا ثبوت دیا ہے، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام، اپوزیشن کی اور حکومتی اتحادیوں جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا پر مشکور ہیں،تمام اتحادی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی سیاست کی بجائے مفاہمت اور انسانی بنیادوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے،میاں شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ملک و قوم کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی پاکستان میں عدم موجودگی پر ان کو مشن کو جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More