Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ کا بیان

ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ کا بیان

پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب ورزی پر افغان قونصلیٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور شاہد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر ترانہ بغیر میوزک یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اورسینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔


 ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یا قومی ترانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ قومی رحمت الاالعامین ﷺ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکاء احترام میں کھڑے ہو گئے تاہم افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کے ساتھی بھی بیٹھے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More