Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف احتجاج کی کال ہمیشہ اہم بین الاقوامی شخصیات کی پاکستان آمد پرہی کیوں دیتی ہے ؟، اسحاق ڈار

تحریک انصاف احتجاج کی کال ہمیشہ اہم بین الاقوامی شخصیات کی پاکستان آمد پرہی کیوں دیتی ہے ؟، اسحاق ڈار

اسلام آباد:  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خدا را پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں۔ ڈپٹی وزیراعظم آفس کی جانب سے اتوار کو ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل ؟۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بار بار احتجاج کی کال کیوں ایسے وقت کو دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آ رہی ہوں۔ چاہے وہ 14 اکتوبر کو چینی وزیر اعظم کا دورہ ہو، 15۔16 اکتوبر کو ایس سی او سمٹ کیلئے سربراہان مملکت کی آمد ہو یا کل شروع ہونے والا بیلاروس کے صدر کا دورہ، جس کیلئے ان کے وزرا اور اہم کاروباری شخصیات کی آج اسلام آباد آمد ہے۔ محمد اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ خدا را پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں!

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More