تاپسی پنوں نے اپنی شادی تقریبات کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
نہیں چاہتی شادی کو سوشل میڈیا پر صارفین ڈسکس کریں اور مختلف قسم کے منفی تبصرے کریں،اداکارہ
معروف بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی شادی کی تقریبات کو لوگوں سے خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے جڑے معاملات کو خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔
تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شادی کو سوشل میڈیا پر صارفین ڈسکس کریں اور مختلف قسم کے منفی تبصرے کریں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود کو پبلک فگر سمجھتی ہیں لیکن ان کے شوہر اور شادی میں شریک لوگ عوامی لوگ نہیں ہیں اس لئے ان کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اگر ان کو ضرورت محسوس ہوئی تو وہ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود شیئر کردیں گی۔
واضح رہے کہ تاپسی پنوں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے کے ساتھ 23 مارچ کو رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔