Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیرون ملک پاکستانیوں کے خانداں کو بھی صحت پروگرام میں شامل کریں گے، ذوالفقار عباس بخاری

صحت سہولت پروگرام ملک کے 43 اضلاع میں چل رہا ہے، تھرپارکر اور فاٹا کے ضم ہونے کے بعد وہاں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزارت سمندرپارپاکستانیز اور وزارت صحت نے مل کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پروگرام مرتب کیا ہے جو پاکستانی مزدور اور ضرورت مند لوگ ملک سے باہر ہیں ان کے خاندانوں کو بھی صحت پروگرام میں شامل کریں گے۔اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی زلفی بخاری اور ڈاکٹر ظفر مرزا کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کوعام عوام، غریب طبقے اور مستحق افراد کے لیے درد دل رکھتے ہیں۔ صحت سہولت پروگرام ملک کے 43 اضلاع میں چل رہا ہے، تھرپارکر اور فاٹا کے ضم ہونے کے بعد وہاں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔17 اگست کو وزیراعظم ایک اعلان کریں گے۔اکتوبر سے بیرون ملک جانے والے مزدوروں کے لیے صحت سہولت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ جو بھی مزدور باہر جائیں گے وزارت صحت اور وزارت سمندرپارپاکستانی مل کر ان کے علاج کا خرچہ برداشت کریں گے۔ یہ سہولت جو نئے لوگ جائیں گے ان کے لیے ہو گی۔معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کہ پرانے لوگ جو بیرون ملک مقیم ہیں وہ پریمیئم ادا کر کے اس پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ریاست پاکستان بیرون ملک مقیم مزدوروں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گی۔ اس پروگرام میں پورے ملک سے بیرون ممالک جانے والے مزدور شامل ہوں گے۔معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانیز زلفی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ ہمارے دور میں بیرون ملک لیبر کی شرح میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسکلڈ لیبر میں اٹھاون فیصد اضافہ ہواہے نان اسکلڈ لیبر کی شرح میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قطر نے ہمیں ایک لاکھ کا کوٹہ دیا تھا جو ایک سال میں مکمل کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More