Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیروت ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا

آگ ایک گودام میں لگی جہاں تیل اور ٹائرز رکھے ہوئے تھے اور یہ علاقہ ڈیوٹی فری تھا

بیروت (نیوز پلس/ مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سیکڑوں ہلاکتوں کی وجہ بننے والے ہولناک دھماکے کے ایک مہینے بعد ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق بیروت میں ایک بار پھر دھماکوں کی گونج سے سارا شہر لرز اٹھا تاہم لبنان کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آگ ایک گودام میں لگی جہاں تیل اور ٹائرز رکھے ہوئے تھے اور یہ علاقہ ڈیوٹی فری تھا۔

 

10 ستمبر کو بیروت کی بندرگاہ میں آتشزدگی سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، آگ لگنے کے نتیجے میں شعلے بلند ہوئے اور دھوئیں نے پورے بیروت کو لپیٹ میں لے لیا تاہم امدادی کارکن اور فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے تاہم آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکیں واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امونیم نائٹریٹ اور دھماکہ خیز مواد کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More