Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیجنگ میں پاکستانی اورچینی آرٹ کے نادر نمونوں کی نمائش

تصاویر اور فن پارے چین اور پاکستان کی سماجی ثقافت ، تاریخی ارتقا اور منفرد رسم و رواج کو ظاہر کرتے ہیں ۔ معین الحق

بیجنگ (نیوزپلس) پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی ۷۰ ویں سالگرہ کے سلسلے میں دونوں ممالک میں خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلے  میں چین میں پاکستانی سفارتخانے اور مقامی غیر ملکی ذرائع ابلاغ  نےمشترکہ طور پر ، ہوابی گوون انٹرنیشنل آکشن بیجنگ میں پاکستانی اور چینی فوٹوگرافرز کی تصاویراور مصوری و خطاطی سمیت آرٹ کے نادر نمونوں کی ایک نمائش منعقد کی۔

china exebition

اس نمائش میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ  فوٹوگرافرز ، محمد اظہر حفیظ اور سید مہدی بخاری کی تصاویر  اور چین کی جانب سے  فینگ شوبیم ، چن مان چون ، لی شوانگ لانگ ،  ژانگ بن اور  جانگ شیاوین کی خطاطی اور مصوری کے شاندار نمونے پیش کیے گئے ۔ نمائش میں ۲۰۰ سال قدیم منقش میز  اور پاکستان سے دریافت ہونے والے بدھ مت کے سب سے قدیم ترین مجسمے سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں کی تصاویر شرکا کی توجہ کا مرکز رہیں ۔

تقریب کے مہمان خصوصی چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق  نے پاکستانی اور چینی فنکاروں کے فن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر اور فن پارے چین اور پاکستان کی سماجی ثقافت ، تاریخی ارتقا اور منفرد رسم و رواج کو ظاہر کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر موقع پر ایک دوسرے کی مدد کی ہے چاروں موسموں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دارانہ تعلقات  اور ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین پاکستان ہم نصیب معاشرےکا تصور تیار کیا ہے

تقریب میں پاکستان سفارت خانے کے افسران ، سی پی سی مرکزی کمیٹی کے  شعبہِ تشہیر  کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ، چائنا ویمن آنٹریپرینیور  ایسوسی ایشن کی نائب صدر ، کیپیٹل نارمل یونیورسٹی پریس کے ایگزیکٹو نائب صدر ،چائنیز سوسائٹی لٹریچر اینڈ آرٹ کے کلکٹر کی۔ ، چینی مشہور اداکارہ محترمہ سو زیرو اور محترمہ سن فیفی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے  شرکت کی۔ سفیرِ محترم معین الحق  کی جانب سے  سے فنکاروں کو خصوصی سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More